Ker K Tauba Fareb Dete Ho by Kaleem Emmanuel
کرکے توبہ فریب دیتے ہو
تم مجھے پھر صلیب دیتے ہو
آج بھی میرا خُون رِستا ہے
زخم مجھ کو عجیب دیتے ہو
چند سکوں میں یہودہ کی طرح
بیچ اپنا حبیب دیتے ہو
کرکے زخمی میرا تن من
نام مجھ کو طبیب دیتے ہو
شاعری، کمپوزیشن: کلیم عمانوایل
پرستار: کلیم عمانوایل
Comments
Post a Comment