Jalal Jalal Jalal Jalal
جلال جلال جلال جلال تیرا ہے جلال
خداوند تیری ثنا ہو ، خداوند تو لے جلال
شہنشاہ ہے مسیحا خاتم الکمال
جلال جلال جلال جلال تیرا ہے جلال
ایل شیدائی بھی تو ، ادونائی بھی تو ، تو یہوواہ ہے لے تو جلال
زندہ خدا کے چرنوں میں آ کے چین عجب پایا
پاک خدا کے روح سے ہم نے جیون نیا پایا
عزت عظمت اور پرستش تجھ کو ہی دیتے رہیں
شوکت حشمت اور بزرگی تجھ کو ہی ملتے رہیں
آنسو بھری جیون کی راہیں تجھ میں سکون خدا
لپٹیں تجھ سے چاہیں تجھ کو پاک غیور خدا
Comments
Post a Comment