Qadam Qadam Pe Bachaye Gi By Chand Mehmood

 

قدم قدم پے بچائے گی تیری ذات مجھے

ڈرا سکے گی نہ ہرگز اندھیری رات مجھے

 

مجُھے یقیں ہے کہ تُو ہی میرا مُنجی ہے

کہ تُو نے دی ہے گُناہوں سے اب نجات مجھے

 

کہیں  جو بھولے  سے انکار تیرا کر بیٹھوں

تو آئے یاد بہت  تیری بات بات مجھے

 

تیرے بغیر گُناہوں میں مر چُکا تھا میں

تُجھے مِلا ہوں تو پِھر سے ملی حیات مجھے

 

اب اس سے بڑھ کر بھلا اور تُجھ سے کیا مانگوں

ملی ہے تیری مُحبت کی کائنات مجھے

Comments

Popular posts from this blog

Tere Kalam Diyan Gallan

Rab Khudawand Badshah Hai (Zaboor 24)

Jad Takeya Nasri Nu Saleban (Easter Song)